میرے اشعار میں ذرابھی بناوٹ نہیں ہوتی

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

میرےاشعار میں ذرابھی بناوٹ نہیں ہوتی
الفاظ میں مصنوعی سجاوٹ نہیں ہوتی
کسی سےایسی محبت کرنےکاکیا مزہ
جس میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہوتی
میں ہرکسی سےاحترام سےملتاہوں
میرےخلوص میں ملاوٹ نہیں ہوتی
شائد وہ مجھ کو بھولتےجارہےہیں
اب دل میں کبھی کوئی آہٹ نہیں ہوتی
زندگی میں کوئی ایسادن نہئں ہوتا
جب ہونٹوں پہ مسکراہٹ نہئں ہوتی

Rate it:
Views: 484
24 May, 2012