میرے بابا کو میرے رب
ہمیشہ رکھنا ہمارے ساتھ
خوشیاں یوں رہیں گی پاس
جب تک رہے گا ان کا ساتھ
اس دن جانے کیا ہو گا حال
جس دن یہ نہ ہوں گے ساتھ
جب تک ہیں یہ ہمارے پاس
اٹھ نہ سکے گا کوئی بھی ہاتھ
کوئی کام بن نہیں پاتا
دعا جب تک نہ دیں یہ ہاتھ
میں ہوں جس بھی مقام آج
کوئی نہ دے سکے گا مات
یہ سب ان کی بدولت ہے
جو پڑھتی ہوں میں ان کی نعت
خدا کبھی ایسا نہ ہو جاۓ
کہ رکھ نہ سکوں میں ان کی لاج
مجھے ایسا بنا دینا
کہ بن جائے بس ان کی بات
کبھی کوئی ہرا نہیں سکتا
ہے جب تک ان کی شفقت ساتھ
بس ان کا سایہ یوں ہی رے
تا قیامت ہمارے ساتھ
میرے بابا کو میرے رب
ہمیشہ رکھنا ہمارے ساتھ