میرے خواب
Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)انکا محبت بھرا پیام آئے
وفا سے بھرپورسلام آئے
اھل چمن کی امید برآئے
تڑپتی بلبل کو بھی آرام آئے
وفا کی خوشبو ھر طرف پھیلے
سکون دل کو بھی دوام آئے
شجر سے پیوستہ رھیں پتے
میری زندگی کسی کےکام آئے
تیرے درد سارے مھےمل جائیں
تیرے مداحوں میں میرا نام آئے
جہاں میں انکو مرتبہ ملا
جو راہءحق میں کام آئے
غریب کو انصاف ملے
یتیم کو گھر کا بام آئے
خرد کی دنیا سے نجات ملے
عشق کی منزل کا مقام آئے
میرے شجرکو جس نے کاٹا ھے
لب پر اسی کیلئےدعائےعام آئے
جونہی دکھ درد کے لمحات آئیں
درد بانٹنے کے لیئے ہجوم آئے
میرے وطن تیرا بول بالا ھو
تیرے ھی ساتھ میرا نام آئے
دھر میں جوانوں کو مہمیز ملے
شوق تسخیر کا انکو عزم آئے
یقین پر جب بھی کوئی سوال آئے
اعتماد سے بھرپور کلام آئے
طرز کہن کو ھم مٹا پائیں
جہان نو کا نیا نظام آئے
میرے باغوں کو وہ بہار ملے
کہ ھر اک شاخ پہ آم آئے
ظلمت شب میں شمع امید جلے
ھر طرف اجالوں کا موسم آئے
نئے جہانوں کی تحقیق کرو
نئے نظام سے منزل قیام آئے
حرام خوری سے اجتناب آئے
حلال کا لقمہ ء طعام آئے
نیکی برائی پر غالب آئے
خدا کرے مصطفا کا نظام آئے
عشق رسول سے دل مزین ھو
شب رحلت ھو یاشب غم آئے
راتوں کو سجدوں میں سکون ملے
دن کو بھی عدل کا نظام آئے
لحد میں بھی جب فرشتے پوچھیں
لب پہ کلمہ ء حق ھی کام آئے
جو قوم کی خاطر بولا تھا، زِندان میں بیٹھا ہے۔
جس شَخص نے خواب دِکھائے تھے اِک بہتر پاکستان کے،
وہ شَخصِ وَفا آج بھی بے سامان میں بیٹھا ہے۔
جس نے ہر ظُلم کے آگے حَق بات سُنائی لوگوں کو،
وہ اَپنی ہی قوم کے بیچ حَیران میں بیٹھا ہے۔
اِک آنکھ بھی اُس کی جاتی رَہی اِس راہِ سیاسَت میں،
اور شہرِ تمَاشہ خاموشی کی تان میں بیٹھا ہے۔
لوگوں نے فَقط نعروں تک مَحدُود رَکھی چاہت کو،
اِک مَردِ مُجاہد اَب تک زِندان میں بیٹھا ہے۔
گر ایک دَفعہ بھی قوم اُٹھے، دِیواریں ہِل سَکتی ہیں،
وَرنہ ہر خواب یَہاں خوف کے طُوفان میں بیٹھا ہے۔
کتنی ہی عِیدیں گُزر گئیں اُس شَخص پہ تَنہائی میں،
اور ہر بے حِس چہرہ اَپنے ہی اَرمان میں بیٹھا ہے۔
مظہرؔ یہ قِیادت بکنے والی شے تو نہیں ہوتی،
اِک سَچّا لِیڈر آج بھی زِندان میں بیٹھا ہے۔
کہ یاروں کو بھُلایا ہو نِشاں بھی نہیں مِلتا
میں اَپنوں کے لیے ہر درد چُپ رَہ کر ہی سَہتا ہوں
لَبوں پَر آہ کا کوئی اِمکاں بھی نہیں مِلتا
مُحَبَّت کے بہت دَعوے کِیے چہروں نے مِل کر اَب
مگر سچ ہے کہ ان جیسا انساں بھی نہیں ملتا
سَہارا جو بُرے وَقتوں میں لوگوں کا بَنے یارو
زَمانے میں کِسی کو وہ خانداں بھی نہیں ملِتا
میں اَپنے دوست کی خاطِر زَمانے بھَر سے لَڑ جاؤں
مَطلَب پَرَستوں میں یہ اِیماں بھی نہیں ملِتا
جو دِل میں ہے وُہی لَب پَر، نہیں ہے پَردہ کوئی بھی
مِرے کِردار میں جھُوٹوں کا دھِیاں بھی نہیں مِلتا
مظہرؔ یاروں کی چاہَت میں ہمیشہ سَر جھُکاتا ہے
وفاداری کے رَستے میں نُقصاں بھی نہیں مِلتا
کسی سے خود کو مگر کم نہیں بنائیں گے
ہمارے عہد میں ہر سو محبتیں ہوں گی
خزاں کا ہم کوئی موسم نہیں بنائیں گے
ہم ایک نقشہ بنائیں گے سارے ملکوں کا
کسی بھی ملک کا پرچم نہیں بنائیں گے
ہم اپنے علم سے مرہم بنائیں گے لیکن
ہم اپنے علم سے ایٹم نہیں بنائیں گے
ہماری سانس کو عادت نہ ہونے لگ جائے
کبھی بھی ہم کوئی ہمدم نہیں بنائیں گے
کبھی نہ راستہ روکیں گے جانے والوں کا
کہیں پہ چشمۂِ زم زم نہیں بنائیں گے
کسی سے دور بھی رہ کر خوشی سے جی لیں گے
کسی کی زیست جہنم نہیں بنائیں گے
جو دل کی صداؤں کی گہرائی ہے، وہی ہے۔
جو ہر گام پر ہے چراغِ نظر
مسافت میں رہتی جو بینائی ہے، وہی ہے۔
نہ پوچھو کہ کیسے وہ دل میں بسا ہے
کہ جذبوں کی ہر ایک رسوائی ہے، وہی ہے۔
کبھی ایک آہٹ، کبھی ایک خوشبو
یہ دنیا جو دل میں بس آئی ہے، وہی ہے۔
میں جس کو خیالوں میں اکثر سنواروں
جو خوابوں میں چپکے سے آئی ہے، وہی ہے۔
میں جس کو دعاؤں میں اکثر پکاروں
مرے لب پہ ہر دم جو آئی ہے، وہی ہے۔
نہ چاہا کسی اور کو اس طرح سے
محبت کی میری جو سچائی ہے، وہی ہے۔
کہا جس کو میں نے کبھی زندگی
وہی میری سب کچھ، خدائی ہے، وہی ہے۔
وہی روشنی ہے، وہی خواب سا ہے
مری ہر نگاہوں کی بینائی ہے، وہی ہے۔
سنو لوگو! جس نے مجھے جان بخشا
مرے دل میں مظہر جو چھائی ہے، وہی ہے۔






