میرے دل سے تو کبھی ایسی حماقت نہ ہوئی
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachiمیرے دل سے تو کبھی ایسی حماقت نہ ہوئی
آپ کے بعد کسی سے بھی محبت نہ ہوئی
آپ نے لاکھ ستم مجھ پہ کئے ہیں پھر بھی
میرے ہونٹوں پہ کبھی کوئی شکایت نہ ہوئی
آپکی یاد میں جیسے ہوئی حالت میری
اس سے پہلے کبھی ایسی مری حالت نہ ہوئی
شوقِ دیدار میں آنکھیں بھی ہوئی ہیں پتھر
اپنی خواہش کی کبھی دیکھو زیارت نہ ہوئی
اس پہ واری ہے شب و روز جوانی اپنی
پر محبت یہ کبھی اپنی ریاست نہ ہوئی
اس کی سنگت میں رہی وشمہ تماشا بن کر
اپنے بیمار کی پھر بھی تو عیادت نہ ہوئی
More Love / Romantic Poetry






