میرے دکھ کی جلن ویسے سلگتی کم ہے
بھگودی اشکوں نے راکھ ابکہ اُڑتی کم ہے
پھولوں نے اکثر ایسے قرضے چکائے کہ
اِن بہاروں سے اب میری لگتی کم ہے
درد ضبط ہوئے تو کچھ جی گئے مزاج
اب تھوڑی بہت دل میں خفگی کم ہے
روشندان تو ہوا ہے اکثر رسمی بدنام
ہواؤں کی چراغ سے یوں بنتی کم ہے
یہاں چاہتوں کی راہ میں کم بختی ملی
رنجشوں بھری دل میں آسودگی کم ہے
چلو بقایاجات میں تھوڑی بندگی کرلیں
اب جینے لئے بھی سنتوش زندگی کم ہے