میرے سجدوں کو منبر و محراب آج دے ڈالو

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, ALKHOBAR

سفر کے واسطے کچھ اسباب آج دے ڈالو
بہت سی دعائیں اور نئے خواب آج دے ڈالو

میرے غموں نے میرے چراغوں کو بجھا رکھا ھے
راہ میں روشنی کے لیے کچھ ماہتاب آج دے ڈالو

وقت کی آگ نے جسم کو جلا کے خاک کیا
کفن کے واسطے تھوڑا سا کمخواب آج دے ڈالو

مجھے صنم کے حضور جانے کے واسطے یارو
پی کے نہ بہکوں ایسی شراب آج دے ڈالو

تمہارے عشق میں یوں کھویا کہ خدا نہ یاد رہا
میرے سب سجدوں کو منبر و محراب آج دے ڈالو

 

Rate it:
Views: 1124
18 Sep, 2013