کیا مرے پاس ہے لفظوں کے سِوا اپنے اظہار کو ترسے جذبے مجھ سے یہ لفظ بھی لے جاتے ہیں میرا احساس سوالی بن کر جب مرے سامنے آتا ہے تو لب پہ ہوتی ہے فقط ایک صدا ”خاموشی“ ”ہے تمھارے لیے قسمت کا لکھا خاموشی“