میرے مرشد
Poet: UA By: UA, Lahoreمیرے مرشد مجھے وہ دھن سنا دے
جو میری روح میرا بدن جلا دے
میری ہستی کو مٹا دے
جو مجھے خاک بنا دے
میرا نشان نہ رہے
میری پہچان نہ رہے
یہاں رہوں وہاں رہوں
نہاں رہوں جہاں رہوں
میرا کچھ بھی نہ رہے
جو رہے تیرا رہے
تو رہے جہاں رہے
مجھ پہ فقط تیرا اثر
عیاں رہے جہاں رہے
میرا وجود میرا نہ رہے
تیرا بنا رہے
کہ میری روح و بدن پہ
فقط تیرا اثر رہے
میرے مرشد مجھے وہ دھن سنا دے
جو میری روح میرا بدن جلا دے
More General Poetry






