Add Poetry

میرے وطن کا حال نہ پوچھو مجھ سے

Poet: Maria Hameed Turk By: Maria Hameed, Peshawar

میرے وطن کا حال نہ پوچھو مجھ سے
کہ میں تمہیں سنا‏ؤں بھی تو کیا آخر
جلتے ہوۓ ' کراچی ' کا نوحہ
کہ جو تھا کبھی روشنی کا شہر
آج دہشت کے ساۓ منڈلا رھے ہیں وہاں
یا سناؤں ' تھر' کا المیہ کہ جو سسک رہا ہے ابھی
اور رقصاں ہیں موت کے ساۓ جہاں
یا سناؤں دکھ ' خوشبوؤں کے شہر' کا تم کو
دھماکوں کی گونج اور بارود کی بو
کہ میدان جنگ کا سا سماں ہے یہاں
میں سناؤں کیا کہ وہ لفظ ہی نہیں ملتے
جو کر سکیں میرے ‏‏غم و الم کا بیاں
میں کروں کیا کہ وہ لوگ ہی نہیں ملتے
جو کر سکیں میرے اس درد کا درماں
سنو
کہ جل رہا ہے یہ میرا پاکستان

شاعرہ : ماریہ حمید ترک
مورخہ : 2014-12-16
(سانحہ پشاور کے موقع پر لکھی گئی)
 

Rate it:
Views: 396
11 May, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets