میرے وطن کے چاند ستاروں
Poet: UA By: UA, Lahoreمیرے وطن کےحسیں چاند ستاروں
پھولوں بہاروں مہکتے نظاروں
چلے آؤ پیاروں بہاروں نظاروں
ہمت نہ ہارو پکارو پکارو
ابھی ابتداء ہے ابھی التجاء ہے
ابھی تم سمندر میں ناؤ اتارو
ابھی اپنی منزل بہت دور ہے
تھکن سے ابھی کیوں بدن چور ہے
سنبھالو کمند اے فلک کے ستارو
ابھی ہم کو جانا ہے آگے سے آگے
سلجھنا ہیں باقی مقدر کے دھاگے
ابھی سے میری جان ہمت نہ ہارو
ناؤ بھنور سے نکالے کوئی
تمہیں غیر آکے سنبھالے کوئی
یہ ممکن نہیں میرے پیاروں سنو
یہ ممکن نہیں میرے پیاروں سنو
تم ہی اب تو اپنا مقدر سنوارو
پھولوں بہاروں مہکتے نظارو
میرے وطن کے چمکتے ستاروں
More General Poetry






