علم دین کا اک جہان ہے ان کے پاس
دنیا و آخرت کی راحت کا سامان ہے ان کے پاس
اپنے پیرومرشد کی زندگی کا حال کیا بتاؤں
میری آنکھوں کی ٹھنڈک دل کا قرار ہے ان کے پاس
رہنمائی فرماتے ہیں شریعت و طریقت میں میری
میری ہر الجھن و پریشانی کا حل ہے ان کے پاس
ان کی زبان سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
مرد مومن ہیں قلندری کا خزانہ ہے ان کے پاس
نبی کی سنت پہ چلنا مزاج ہے ان کا
اللہ کی محبت کی چاشنی ہے ان کے پاس
شکل کو دیکھوں تو ایمان تازہ ہو جاتا ہے
ایمان کی حلاوت کا سامان ہے ان کے پاس
اپنے اسلاف کی خوشبو پاتا ہوں ان میں کامران
اس خوشبو کو آگے پہنچانے کا راز ہے ان کے پاس