Add Poetry

میٹھی میٹھی باتون سے۔۔۔

Poet: UA By: UA, Lahore

دل کا نگر بساؤ گے
اپنا مجھے بناو گے
میٹھی میٹھی باتوں سے
بس یونہی دِل بہلاؤ گے

میری آنکھوں کے تارے
تم کو لگتے ہیں پیارے
میرے ہونٹوں کی مسکان
جس پہ تم واری قربان
میرے چہرے کی لالی
میری زلفیں کالی کالی
میری پیاری پیاری باتیں
مہکاتی ہیں تمہاری راتیں
جب تم مجھ سے ملتے ہو
ایسی باتیں ہی کرتے ہو
ان ساری باتوں کا مطلب
کیا مجھ کو سمجھاؤ گے

دل کا نگر بساؤ گے
اپنا مجھے بناو گے
میٹھی میٹھی باتوں سے
بس یونہی دِل بہلاؤ گے

Rate it:
Views: 343
30 Jan, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets