Add Poetry

میں بشر ہوں، میرا نام انسان ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

میں بشر ہوں، میرا نام انسان ہے
میرا جہاں زمین، کبھی آسمان ہے

میرے دل میں محبت موجزن ہے
مجھ میں ہی نفرتوں کا جہان ہے

وفا کی راہ میں دل جان وار سکتا ہوں
وفا شعاری میرا دین ہے ایمان ہے

میرا بے داغ بدن خاک میں نہ مل جائے
کہ میری تاک میں بیٹھا کوئی شیطان ہے

اور یہ میرا طرز فکر طرز سخن طرز تکلم
یہ طرز تخاطب ہی اب میری پہچان ہے

مگر میں بے خطر راہوں سے گزرتا جاؤں
مجھے یقیں ہے میرے ساتھ وہ ‘رحمٰن‘ ہے

نیا شکاری نیا جال لے کے آیا ہے
میری تدبیر سے شاید ابھی انجان ہے

ہزاروں بھیس بدل کر مجھے بہکاتا ہے
سمجھتا ہے کہ مقابل کوئی نادان ہے

بظاہر میں سکون میں دکھائی دیتا ہوں
موجزن میرے بدن میں کوئی طوفان ہے

اہل بصارت ظاہری وجود نہ دیکھو
کہ میری روح تروتازہ دل جوان ہے

مایوسی کفر ہے کبھی مایوس نہ ہونا
یہ حکم ربی ہے رسول کا فرمان ہے

سدھر جائیں گے یہ حالات ایک دن عظمٰی
محض گمان نہیں یہ میرا ایمان ہے

Rate it:
Views: 553
17 Nov, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets