میں بھی دنیا دیکھ رہا ہوں

Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabad

میں بھی دنیا دیکھ رہا ہوں
اے اڑتے آکاش پہ پنچھی

دور سے سب اچھا لگتا ہے
جیو انسان بن کے کبھی

جھاڑے کا موسم خشک پتے
دل کو اپنے روگ لگاوٴ کبھی

شام کو گھر لوٹ جاتے ہو
بے چین آوارە پھرو کبھی

تم تو چین سے سو جاتے
گنو رات ستاروں کو کبھی

جسے سوچنا عادت ہو جائے
اسے بھول کے دیکھاوٴ کبھی

Rate it:
Views: 396
01 Nov, 2013