میں تم سے دور رہوں مجھ سے ہو نہیں سکتا (گیت )

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore,Pakistan

میں تم سے دور رہوں مجھ سے ہو نہیں سکتا
تمھارا پیار کسی طور کھو نہیں سکتا

تمھارے بن ہے ادھورا سا میرا افسانہ
ہے زندگی یہ مری آج ایک ویرانہ

میں خار زیست میں کچھ اور بو نہیں سکتا
تمھارا پیار کسی طور کھو نہیں سکتا

کوئی بھی چیز جدائی میں مجھ کو بھاتی نہیں
تمھاری یاد ستاتی ہے نیند آتی نہیں

تمھارے غم میں مری جاں میں سو نہیں سکتا
تمھارا پیار کسی طور کھو نہیں سکتا

میں تم سے دور رہوں مجھ سے ہو نہیں سکتا
تمھارا پیار کسی طور کھو نہیں سکتا

Rate it:
Views: 1160
20 May, 2013