Add Poetry

میں تھک گئی ہوں

Poet: UA By: UA, Lahore

میری آنکھیں نیند سے بوجھل ہیں
میں تھک گئی ہوں
میرے خواب نظر سے اوجھل ہیں
میں تھک گئی ہوں

میں جاگ جاگ کے سونا
بھول چکی ہوں شاید
ہنستے ہنستے میں رونا
بھول چکی ہوں شاید
ہنستے ہنستے ---
اکتاہٹ ہونے لگتی ہے
آنکھوں میں نمی
ہنستے ہنستے ---
آ رکتی ہے
آنکھوں کے کٹورے بھر کے
چھلکنا چاہتے ہیں
پلکیں آنسو باہوں میں
اٹھائے رکھتی ہیں
ہنسنے بھی نہیں دیتی آنکھیں
رونے بھی نہیں دیتی آنکھیں
اشکوں سے آنکھیں بوجھل ہیں
میں تھک گئی ہوں

میری آنکھیں نیند سے بوجھل ہیں
میں تھک گئی ہوں
میرے خواب نظر سے اوجھل ہیں
میں تھک گئی ہوں
 

Rate it:
Views: 532
29 Apr, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets