میں جستجو میں ہوں
Poet: UA By: UA, Lahoreمیں جستجو میں ہوں ان یادگار لمحوں کی
وہ میرے ساتھ ہوں ان پر بہار لمحوں کی
ہنسی آتی ہے اپنے حال پہ کبھی رونا
ابھی باقی ہیں یادیں بے قرار لمحوں کی
میں چاہوں بھی تو میری جان بھول نہ پاؤں
جلن چبھن سلگتے خار دار لمحوں کی
ہمیں بھی کاش میسر ہوں وہ حسیں لمحے
نظر ہے منتظر جن پر بہار لمحوں کی
کسک باقی ہے میرے دل میں اب تک عظمیٰ
جنھیں ہم کھو چکے ان بے شمار لمحوں کی
More General Poetry







