Add Poetry

میں جی رہا ہوں اسی ایک شبہ گھڑی کیلئے

Poet: Mohammed Iqbal Ishrat Warsi By: Ishrat Iqbal Warsi, mirpurkhas

در حضور کی اے کاش حاضری کیلئے
پیام لائے صبا ان کی چاکری کیلئے

حضور مجھ پہ بھی نظر کرم ہو آجائیں
شکستہ دل کو تسلی کی خاطری کیلئے

یہ سچ ہے آپ لحد میں سبھی کی آتے ہیں
اجل سے کہہ دیں کہ آجائے دلبری کیلئے

تیرے کرم نے بھرم رکھ لیا زمانے میں
وگرنہ مجھ سے ہزاروں تھے نوکری کیلئے

کبھی تو آئیں گے ان کے قدم میرے گھر پہ
میں جی رہا ہوں اسی ایک شبہ گھڑی کیلئے

نبی کی دید کا تحفہ عطائے عام نہیں
انعام ہوتا ہے ایسا کسی کسی کیلئے

تیری بساط نہ تھی یہ تو مصطفٰے نے تجھے
چنا ہے وارثی عشرت ثنا گری کے لئے

Rate it:
Views: 701
31 Jul, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets