میں ریزہ ریزہ بکھر رہا ہوں
Poet: Dr Qamar Siddiqui By: Dr Qamar Siddiqui, Kharianوفا گزیدہ ہوں مر رہا ھوں
میں ریزہ ریزہ بکھر رہا ھوں
کڑی مسافت ھے زیر پا اور
عذاب رت سے گزر رہا ھوں
ھے آج اوروں کی دسترس میں
کبھی میں جس کا ہنر رہا ھوں
وہ مجھ کو محدود کر رہا تھا
مثال خوشبو بکھر رہا ھوں
وہ میرے اندر تھا جس کی خاطر
قمر سفر در سفر رہا ھوں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad