میں سوچوں ایسے میں اکثر
Poet: UA By: UA, Lahoreدو پنچھی مل کر گاتے ہیں
بھنورے گل پر منڈلاتے ہیں
گیت خوشی کے گاتے ہیں
میں سوچوں ایسے میں اکثر
ہم یاد تمہیں بھی آتے ہیں
پورب سے پروا چلتی ہے
بدلی گھر کے آتی ہے
گھٹا گگن پہ چھاتی ہے
میں سوچوں ایسے میں اکثر
تمہیں یاد ہماری آتی ہے
نیلے امبر پر چھاتے ہیں
دو بادل جب ٹکراتے ہیں
ساون میں مینہ برساتے ہیں
میں سوچوں ایسے میں اکثر
ہم یاد تمہیں بھی آتے ہیں
جب چاند گگن پہ آتا ہے
اپنی کرنیں بکھراتا ہے
شب کو پرنور بناتا ہے
میں سوچوں ایسے میں اکثر
کوئی یاد تمہیں بھی آتا ہے
More General Poetry







