Add Poetry

میں شاعر ہوں

Poet: UA By: UA, Lahore

میں شاعر ہوں لیکن مجھے اشعار یاد نہیں رہتے
تخیلات میں پنہاں لفظوں کے انبار یاد نہیں رہتے

کاغذوں پر لکھ کر مجموعہ تمام محفوظ کرتے ہیں
نہ اپنے نہ کسی کے زبانی اشعار یاد نہیں رہتے

اس قدر رسائل و جرائد منظر عام پر آنے لگے ہیں
کون کن سے منسلک ہیں وہ اخبار یاد نہیں رہتے

اس قدر انواع و اقسام کی خبریں چھپنے لگی ہیں
اب تو یہ نت نئے رنگا رنگ اخبار یاد نہیں رہتے

عظمٰی جو الفاظ تخیل میں در آئیں محفوظ کرلو ورنہ
یہ الفاظ و خیال یاد کرنے پہ ہر بار یاد نہیں رہتے
 

Rate it:
Views: 282
19 May, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets