Add Poetry

میں شاعر ہوں مجھے تنہا ہی رہنا راس آتا ہے

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

محافل اور ہنگاموں میں دل گھبرا سا جاتا ہے
میں شاعر ہوں مجھے تنہا ہی رہنا راس آتا ہے

زمانے کا چلن کچھ اور ہے اپنا چلن کچھ اور
ہے لوگوں کو لگن پیسے کی پر اپنی لگن کچھ اور

ہوں سادہ دل مجھے دنیا کی رسموں سے نہیں مطلب
فریبوں ، جھوٹے وعدوں اور قسموں سے نہیں مطلب

کسی کی ٹوہ میں رہنا مری فطرت نہیں لوگو !
ناجائز مال کھا جانا مری عادت نہیں لوگو !

بہت عاجز ہوں مجھ کو طنز کرنا ہی نہیں آتا
تکبر میں کسی سے بات کرنا بھی نہیں بھاتا

میں انسانوں کی تکلیفوں پہ روتا اور سسکتا ہوں
محبت کا بھی اک غم ہے جسے چپ چاپ سہتا ہوں

خلوص و پیار کے نغمات گائے ہیں ہمیشہ ہی
مگر ان کے صلے میں غم اٹھائے ہیں ہمیشہ ہی

محبت کا یہاں بدلہ تو بس نفرت ہی پایا ہے
ملے ہیں خار جب بھی پھول الفت کا کھلایا ہے

یہ سب سچ ہے مگر مایوس اب تک میں نہ ہو پایا
امنگوں کا ترانہ دوستو ! ہر دور میں گایا

میں شاعر ہوں وطن کو ماں سمجھ کر پیار کرتا ہوں
مجھے جو کچھ ملا اس سے ملا اقرار کرتا ہوں

وطن کو جب پڑی میری ضرورت کام آؤں گا
رہے قائم ہمیشہ اس کی خاطر جاں لٹاؤں گا

Rate it:
Views: 856
25 Nov, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets