Add Poetry

میں شعر کہتے ہو ئے سوچتا ہوں یہ اکثر

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

میں شعرکہتے ہوئے سوچتا ہوں یہ اکثر
کیا میرے شعروں سے آئے گا انقلاب کوئی
کہ مجھ سے پہلے کے شاعر بھی کہہ چکے کتنا
نہ روک پایا مسائل کے یہ سیلاب کوئی

میں سوچتا ہوں کہ تہزیب کی نہ باتیں کروں
کہ سننے والوں کو سب ناگوار لگتا ہے
خلوص و پیارکے نغمے سنانا چھوڑ ہی دوں
ہر ایک شخص اب ان سے بیزار لگتاہے

خدا کا ذکر تو کرتے ہیں سب زباں سے مگر
ہے کون پیسے کےآگے جو سجدہ ریز نہیں
میں دیکھتا ہوں بڑےکرب سے جواں ہوتیں
وہ لڑکیاں کہ میسر جنھیں جہیز نہیں

انا کی لاش پہ روتی ہے مفلسی اکثر
ایماندارکہ دولت کو پا نہیں سکتے
عیار ذہنوں نے طاقت بنا لیا خودکو
جو سادہ دل ہیں وہ سطوت کو پا نہیں سکتے

میں شعر کہتے ہوئے سوچتا ہوں یہ اکثر
کیامیرے شعروں سےآئےگا انقلاب کوئی

Rate it:
Views: 578
20 Dec, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets