میں نہیں آؤنگا
Poet: Patni Ashraf By: Ashraf Patni, karachiآخری زینے بر جب میرا قدم ہوگا
مجھے آواز مت دینا میں نہیں آؤنگا
ضبط میرا جب ٹوٹے گا
محبت کا دامن جب ہاتھوں سے چھوٹا گا
مجھے آواز مت دینا میں نہیں آؤنگا
لوگوں کا ظلم اب سہا نہیں جاتا
خشک آنکھوں سے اب رویا نہیں جاتا
قید کردی گئی ہے آزادی
رسوا ہوگی جب بیباقی
مجھے آواز مت دینا میں نہیں آؤنگا
تیرے ہاتھوں پر جب مہندی رچی ہوگی
جب میری جان خاک میں لپٹی ہوگی
مجھے آواز مت دینا میں نہیں آؤنگا
More General Poetry






