میں وہ شمعِ سخن ہوں
Poet: Shama By: Shama Chaudhry, walesمحبت کی حقیقت ہوں پردوں سے جھلکتی ہوں
میں نغموں سلگتی ہوں لفظوں میں مہکتی ہوں
میں کوسوں دور رہتی ہوں زمانے کی نگاہوں سے
مگر بے جان سی دنیا کے سینے میں دھڑکتی ہوں
سمندر بےکراں کو جذب کر کے کوزہ دل میں
قطار اشکوں کی بن کے میں سرِ داماں ٹپکتی ہوں
دھنک کو آسماں سے دل کی دھرتی پہ بلاتی ہوں
خیالوں کے اُفق پہ جب بھی رنگوں میں دہکتی ہوں
میں وہ شمعِ سخن ہوں جس کی کرنیں ضوفشاں ہونگی
اگر چہ ذات کے تاریک گوشہ میں چمکتی ہوں
More General Poetry







