میں وہ نہیں جو بدل جائے
Poet: UA By: UA, Lahoreمیں وہ نہیں جو بدل جائے موسموں کی طرح
میری وفا مہکتی ہے آج بھی خوشبو کی طرح
میں آج بھی وہی ہوں جو اب سے پہلے تھی
میری روح بھی چمکتی ہے زندگی کی طرح
میں آج بھی انہیں در در تلاش کرتی ہوں
جو اندھیروں میں رہتےہیں روشنی کی طرح
مجھے بھلا نہ پائیں گے یقین ہے مجھ کو
میری یاد ان کے دل میں ہے مکیں کی طرح
عظمٰی کوئی تو ہے جو رات بھر جگاتا ہے
نیندوں میں رہے خواب کی شبیہ کی طرح
More General Poetry







