میں کاغذی پرندوں کے پر بناتا ہوں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

میں کاغذی پرندوں کے پر بناتا ہوں
پھر ان کے لیے کوئی شجربناتاہوں

میری طرح جو زندہ دل لوگ ہیں
میں انہیں اپنا ہمسفربناتا ہوں

جو دکھی دلوں کوتسکین بخشیں
اشعار سے ایسےگوہر بناتا ہوں

جن سے ہرآنکھ کو سرور ملے
تخیل سے ایسے منظربناتاہوں

اپنی محبت کا تاج محل بنانا ہے
پہاڑ کاٹ کرسنگ مرمر بناتاہوں

Rate it:
Views: 565
26 Apr, 2014