میں کج ادا نہیں ہوں

Poet: UA By: UA, Lahore

میں کج ادا نہیں ہوں
میں بے وفا نہیں ہوں

خود سے جڑا ہوں لیکن
تم سے جدا نہیں ہوں

میں دور ہوں اگرچہ
پر نارسا نہیں ہوں

کس نے کہا تم سے
میں آشنا نہپیں ہوں

ہر بات سے واقف ہوں
کیا جانتا نہیں ہوں

لیکن یہ اور بات ہے
گردانتا نہیں ہوں

عظمٰی مگر تمہیں
پہچانتا نہیں ہوں

Rate it:
Views: 385
24 Jan, 2014