میں کس کو دیکھتا ہوں گلوں کے جمال میں
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistanمحصور ہو چکا ہوں میں اپنے خیال میں
کتنے جواب قید ہیں بس اک سوال میں
جس کو میں دیکھ پاؤں اسی کا مجھے یقیں
میں کس کو دیکھتا ہوں گلوں کے جمال میں
اب بھی ہوا نہ ختم مرے ہجر کا سفر
اپنی تلاش میں ہوں میں تیرے وصال میں
توبہ تو کر چکا ہوں گناہوں سے بار بار
شامل ہیں نیکیاں بھی تو میرے اعمال میں
ویراں شجر کو کوئی رجا ہو بہار کی
ملتا ہے دن کو نور بھی شب کے زوال میں
زاہد خرد کی بات چلے اس جنوں میں
رندان فکر مست ہیں اپنے ہی حال میں
More General Poetry






