میں کچھ اتنا کھو گیا اس کی روداد بیان میں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMمیں کچھ اتنا کھو گیا اس کی روداد بیان میں
اس کےسامنے بھول گیا اپنی داستان میں
اس کےغم نےمجھے ریزہ ریزہ کر دیا
اسکےہجر سے قبل تھا صورت چٹان میں
سنا تھا دنیامیں یہ کبھی پورے نہیں ہوتے
اسی لیےساتھ لایا نہیں کوئی ارمان میں
مجھےدنیا کا شوروغل ذرا اچھا نہیں لگتا
سدا رہتا ہوں اپنی تنہائی کے جہان میں
اصغر کےدل کے شہر کی رانی ہے وہ
اس کےنازک دل کا ہوں حکمران میں
More General Poetry






