میں کیا بتاؤں کیا ہے محبت
Poet: عبدلودود عرف پنچھی By: Abdul wadood, chiniotمیں کیا بتاؤں؟؟؟ کیا ہے محبت
کسی پہ تن من کو وار دینا
کسی کو سپنوں کا ہار دینا
کسی کی دنیا سنوار دینا
خزاں کو سہ کر بہار دینا
اور اپنی دنیا اجاڑ لینا
میں کیا بتاؤں؟؟؟ کیا ہے محبت
کسی کو دل میں سما کے رکھنا
زمانے بھر سے بچا کے رکھنا
خوشی سے آنگن سجا کے رکھنا
اسکا ہر غم مٹا کے رکھنا
اور اپنے آنسو چھپا کے رکھنا
میں کیا بتاؤں؟؟؟ کیا ہے محبت
کسی کا دل میں جلال رکھنا
کسی کا ہر پل خیال رکھنا
دل میں پیار و وصال رکھن
کسی سے سانسیں بحال رکھنا
نہ دل میں کوئی سوال رکھنا
نہ اپنا کچھ بھی ملال رکھنا
میں کیا بتاؤں؟؟؟ تمھیں محبت
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad