مے خانے سارے میرے ہیں
پیمانے سارے میرے ہیں
بہاریں ساری تیری ہیں
ویرانے سارے میرے ہیں
حرم تجھے مبارک سارے
بت خانے سارے میرے ہیں
گرتی ہیں جہاں بجلیاں
آشیانے سارے میرے ہیں
سکوں سے رہے جو نا آشنا
وہ زمانے سارے میرے ہیں
رنگ نہیں جن میں کوئی
وہ فسانے سارے میرے ہیں
خلوص نہیں تام کو جن میں
وہ یارانے سارے میرے ہیں
بنے پھرتے ہیں جو مہرباں طاہر
جانے پہچانے سارے میرے ہیں