نام اسی کا سویرے شام لکھا
Poet: Basheer Badr By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIنام اسی کا سویرے شام لکھا
شعر لکھا یا خط اس کو گمنام لکھا
اس دن پہلا پھول کھلا جب پت جھڑ نے
پتی پتی جوڑ کے تیرا نام لکھا
اس بچے کی کاپی اکثر پڑھتا ہوں
سورج کے ماتھے پہ جس نے شام لکھا
کیسے دونوں وقت گلے ملتے ہیں روز
یہ منظر میں نے دشمن کے نام لکھا
سات زمینیں، ایک ستارہ، نیا نیا
صدیوں بعد غزل نے کوئی نام لکھا
میر، کبیر، بشیر اسی مکتب کے ہیں
آ ! دل کے مکتب میں اپنا نام لکھا
More Sad Poetry






