نام میں کیا رکھا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

نام میں کیا رکھا ہے کام ہونا چاہیے
کام جو ہو خوب پر انجام ہونا چاہیے

جو میری فطرت کو میرے روبرو کردے
ایسا خوبصورت ایک الزام ہونا چاہیے

کون جانے کس گھڑی میں شام ہو جائے
زندگی کو خیر سے تمام ہونا چاہیے

زندگی کا ایسا اہتمام ہونا چاہیے
موت کا بھی خوب تر انجام ہونا چاہیے

عظمٰی ہماری کار گزاری کے جانچنے کو
تھوڑا بہت سامان ابھی خام ہونا چاہیے

Rate it:
Views: 649
11 Jul, 2010