ناکام حکومت
Poet: Mussawar Ali Baloch By: Mussawar Ali Baloch, sوہاں پر جرم ہے خاموش رہنا
جہاں پہ ظلم، ہر سو ہو رہا ہے
وہاں آواز دینا ،فرض یارو
جہاں غفلت میں ہر اک سو رہا ہے
کوئی اپنا کہ سازش غیر کی ہے
کہ ہر سو اک دھماکہ ہو رہا ہے
نوید ِ گل ہمیں وہ دے رہا ہے
وہی!کانٹے ،جو ہر سو بو رہا ہے
حکومت کی ہے ناکامی مصور
بھروسہ ہر ادارہ کھو رہا ہے
More General Poetry






