Add Poetry

نشّہِ خودی

Poet: ڈاکٹر سید ثاقب علی By: ڈاکٹر سید ثاقب علی, Karachi

دام میں آگئی چاند کی چاندنی
کرنیں سورج کی، تاروں کی تابندگی

اب نہیں خوف کچھ، ہاتھ میں ڈور ہے
روشنی میرے ہاتھوں میں کمزور ہے

کھینچ لوں گر میں گردوں سے خورشید کو
رات بھر چاند تاروں کی کب دید ہو

ہو گی ظلمت بھی کیونکر مرے ارد میں
شوط تارے کریں گے مرے گرد میں

Rate it:
Views: 69
09 Jun, 2024
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets