محاسن مناقب کا محور محمد
کلامِ الھی کا مظھر محمد
شفیع الامم روزِ محشر محمد
کہ ہیں ساقئ آبِ کوثر محمد
سبھی آلِ آدم میں برتر محمد
دو عالم خلائق کے گوہر محمد
معظم مکرم مطہر محمد
ہیں کسری و قیصر سے بڑھ کر محمد
سما کی طرف اک اشارہ کرے جو
قمر ٹوٹے اللہ اکبر محمد
ہو اسود یا احمر ہو ہندی یا چینی
سبھی کے نبی اور رہبر محمد
محمد کے اخلاق و عادات عالی
دعا دیتے ہیں چوٹ کھا کر محمد
جہاں میں ہزارو نبی آچکے ہیں
سبھی سے ہیں نادر پیمبر محمد
یہ نسبت بھی عالم میں نعمت ہے نادرؔ
تو اک امتی اور پیمبر محمد