نہ آیا دل کو ہمارے قرار برسوں تک
Poet: محمد مسعود نوٹنگھم یو کے By: محمد مسعود نوٹنگھم یو کے , Nottinghamنہ آیا دل کو ہمارے قرار برسوں تک
کسی کا ہم کو انتظار برسوں تک
اسی نے آج محبت میں ڈے دیا دھوکا
ہمارا جس پہ رہا اعتبار برسوں تک
کسی سے دل لگانے کی یہ سزا پائی
ہماری آنکھ رہی اشک بار برسوں تک
نہ جانے توڑ کے دل کو کہاں گیا میرے
جو میرا بن کے رہا غمگسار برسوں تک
بچھڑ کے ہو گیا ویران وہ بھی اگر ہم سے
نہ دیکھی ہم نے بھی فصل بہار برسوں تک
More Sad Poetry






