نہ تم میرے قریب ہو نہ میں تمہارے پاس ہوں

Poet: UA By: UA, Lahore

نہ تم میرے قریب ہو نہ میں تمہارے پاس ہوں
اسی لئے تم خوش نہیں میں بھی بہت اداس ہوں

تمہاری آنکھوں میں دیکھا ہے تو ایسا معلوم ہوا
تم ہو جیسے میرے لئے، تمہارے لئے میں خاص ہوں

ہم دونوں اک دوجے سے کیونکر جدا ہو پائیں گے
تم ہو میرا مرکز اور میں تمہاری اساس ہوں

برسوں سے خوابیدہ ہے جو اپنے دل کے اندر
تم وہ ہی احساس ہو، میں وہ ہی احساس ہوں

عظمٰی نام لیا جائے گا میرا ان کے ساتھ
وہ میرا اعزاز ہیں میں انکے لئے سپاس ہوں

Rate it:
Views: 507
08 Apr, 2014