نہ خیال میں کوئی آتا ہے
نہ خواب میں کوئی آبھرتا ہے
نہ کوئی نظر میں سماتا ہے
بس یہ سوال ذہن میں اَترتا ہے
وہ کون ہے ۔۔۔؟؟؟
جس کا چہرہ خیال میں اَبھرنا ہے
وہ کون ہے جس کے خواب سے
نیندوں نے سنورنا ہے
وہ کون ہے جس کا چہرہ
نظر سے ہو کہ دِل میں اَترنا ہے
زندگی کے تنہا سفر میں
تنہا مسافر کا ہمسفر
کس مسافر کو بننا ہے
یا کہ زندگی کا یہ سفر
یونہی تنہا بسر کرنا ہے
بس ایک یہ ہی سوال
یہ دِل بار بار دَہراتا ہے
نہ خیال میں کوئی آتا ہے
نہ خواب میں کوئی آبھرتا ہے
نہ کوئی نظر میں سماتا ہے
بس یہ سوال ذہن میں اَترتا ہے