نہ زر نہ زمیں ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

نہ زر نہ زمیں ہےنہ کوٹھی چوبارہ میرا
ایسے عالم میں بھی ہو جاتاہےگزارہ میرا

خوشیوں کےافق پہ یہ چمکےگا ضرور
غم کے بادلوں میں چھپاہےجو ستارامیرا

دنیاوالےکیوں مجھےاپنا نہیں جانتے
میرےلیے تو یہ جہاں ہےسارا میرا

دل میں جو دھڑکتاہےدھڑکن کی طرح
اسی کہ دل پہ نہیں ہےکوئی اجارہ میرا

یہ اور بات کےمیں نمائش نہیں کرتا
ورنہ زخموں سےبھراہےسینہ سارامیرا

Rate it:
Views: 429
02 Aug, 2012