نہ شب کا کچھ پتہ چلے نہ دن کی کچھ خبر لگے
Poet: علی اعجاز تمیمی By: علی, Hyderabadنہ شب کا کچھ پتہ چلے نہ دن کی کچھ خبر لگے
میں اس نگر میں ہوں جہاں محافظوں سے ڈر لگے
خدا ترے ملنگ ہیں یہ مست لوگ تنگ ہیں
یہاں پہ کچھ سکون ہو تو گھر بھی اپنا گھر لگے
تبھی تو ہم کو سازشوں نے سر کے بل گرا دیا
ہمی تھے بے وقوف جو کسی کی آس پر لگے
میں ہجر کے دیار میں بھٹک بھٹک کے تھک گیا
یہی کہیں تھیں منزلیں یہی کہیں تھے در لگے
مجھے بھی اس کے عشق پر ہو مان عمر بھر علی
میں اس کا صرف اس کا ہوں اسے بھی عمر بھر لگے
More General Poetry






