نہ عشق کیا نہ کام کیا
Poet: rizwan By: rizwan, lahoreنہ عشق کیا نہ کام کیا
بس خود کو یوں ہی بدنام کیا
اک عمر آوارہ گردی
اک عمر آرام کیا
سوائے تیرے ذکر کے ہم نے
کیا صبح کیا شام کیا
ھر اک سانس کو گروی رکھا
دل بھی تیرے نام کیا
وہ اک پل بھی نہ بھولا ھم کو
رضی یاد اسے ھر گام کیا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad