Add Poetry

نہ کسی کا دل دکھایا

Poet: UA By: UA, Lahore

نہ کسی کا دل دکھایا
نہ کسی کا مال کھایا

پھر کس بات پہ رب کے بندے
آخر تو کیوں اتنا پچھتایا

روح کی راحت دل کا چین
کیونکر تجھ کو راس نہ آیا

آخر تو کیوں اتنا پچھتایا
دن بھر تو نے کام کیا
راتوں کو نہ آرام کیا

پر کچھ بھی تیرے ہاتھ نہ آیا
آخر تو کیوں اتنا پچھتایا

چھوڑ کے سارے دھندوں کو
سب اچھے سب مندوں کو

دن کی آنکھیں کھول کے دیکھ
کبھی اپنا من ٹٹول کے دیکھ

کیا کھویا تو نے کیا پایا
آخر تو کیوں اتنا پچھتایا

Rate it:
Views: 443
28 Oct, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets