نہ کسی کو ہمارا خیال آیا
نہ ہم نے کوئی حربہ آزمایا
انا تھی ---- یا مجبوری
نہ ہم نے کسی کو پاس بلایا
نہ کوئی ہمارے پاس آیا
پھر یوں ہوا کہ تنہا رہ گئے
نہ کسی کو دوست پایا
نہ کسی کو دوست بنایا
دیارِ غیر میں بیٹھے رہے بس
نہ کچھ کھویا نہ کچھ پایا
نہ کسی کو ہمارا خیال آیا
نہ ہم نے کوئی حربہ آزمایا