Add Poetry

نہیں کچھ خاص بندہ عام ہوں میں

Poet: UA By: UA, Lahore

نہیں کچھ خاص بندہ عام ہوں میں
ذرا مشہور کچھ بدنام ہوں میں
مجھے تو ایک عالم جانتا ہے
تم سمجھتے رہے گمنام ہوں میں
میری منزل کا جہاں کچھ اور ہے
تمہاری نظروں میں ناکام ہوں میں
میری روح بلندیوں پہ محوِ پرواز
بظاہر اک وجودِ خام ہوں میں
مجھے پہچانتے تو یوں نہ کہتے
کہ میخانے میں خالی جام ہوں میں
ذرا سی روشنی تھوڑا اندھیرا
ادھوری سحر آدھی شام ہوں میں
یہی تو ہے میری اصلی حقیقت
تیری خوشبو میرے گلفام ہوں میں

Rate it:
Views: 458
07 Nov, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets