نیا سال

Poet: Ambrina Dar By: Ambrina Dar, Jhelum

آؤ دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں
جو عہد کیا اس کو نبھائیں

نیا سال جو آیا ہے
دنیا کو ہم خوشیوں سے سجائیں

غم کا لمحہ بیت گیا ہے
اب تو ہم اندھیروں کو مٹائیں

ہر کوئی خوشی کے گیت گائے
آؤ نئے سال کا جشن منائیں

سب نئی صبح کا خواب دیکھیں گے
کیوں نہ ہم نئی باتیں سنائیں

Rate it:
Views: 668
31 Dec, 2010