Add Poetry

نیندیا رے نیندیا

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar KSA

نیندیا رے نیندیا آ جا رے نیندیا
آکھیوں میں میری سما جا رے نیندیا

کیوں دور مجھ سے اتنا بتا دے
مجھکو اپنے پروں میں جگہ دے
آجا کہ پلکؤں پہ چھا جا رے نیندیا
نیندیا رے نیندیا آجا رے نیندیا

آجا کہ تجھ کو گلے سے لگا لوں
دل میں جگہ دوں نظر میں سما لوں
بانہوں میں خود کو چھپا جا رے نیندیا
نیندیا رے نیندیا آ جا رے نیندیا

ھر خواب میرا تیرے ہی دم سے
تو میری ساتھی ہر اک جنم سے
سب راز آ کے تو پا جا رے نیندیا
نیندیا رے نیندیا آ جا رے نیندیا

Rate it:
Views: 1146
15 Nov, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets