والد
Poet: Zubair Mushtaq (Hamza) By: Muhammad Zubair Mushtaq, Multan اکثر اٹ جاتی ہے
گرد زمانے کی
میرے چہرے پہ
پھر ڈر رہتا ہے
گر نہ جاؤں
کہیں انجانے میں
مگر ایک سہارا ابھی سلامت ہے
میں گر جاؤں
تو سنبھال لیتا ہے
جو بھٹک جاؤں
تو سدھار دیتا ہے
جو رونے لگوں
تو ہنسا دیتا ہے
پھر غصہ بھی ہو جاتا ہے
مگر
اکثر پیار ہی کرتا ہے
یارب ! سلامت رکھنا
میرے اس مانوس سہارے کو
More General Poetry






