Add Poetry

والد محترم “خان جی“

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

والد محترم “خان جی“
دل کے دیپ جلتے رھے
غم کے بادل اٹھتے رھے
آپکی زندگی کو یاد کرتے رھے
جدائی میں آپکی کڑھتے رھے
آپکی بارعب شخصیت کو جانچتے رھے
آپکی شفقت پدری کو دھراتے رھے
آپ محنت سے حلال روزی کماتے رھے
غریب رشتہ داروں کی کفالت کرتے رھے
فارغ وقت میں اپنے بچوں کو پڑھاتے رھے
غریبی میں بھی خودی کو بڑھاتے رھے
دلوں میں محبت والفت کے جزبے جگاتے رھے
ذندگی میں بزرگوں کی مثالیں دیتے رھے
ھمیں کہانیوں سے سبق سکھاتے رھے
عام لوگوں کےدکھ درد میں شریک ھوتے رھے
ھر کسی کے کام آتے رھے
اپنے حصے کے چراغ جلاتے رھے
مسجدوں اور مدرسوں کو چندہ دیتے رھے
یتیموں اور مسکینوں کی امداد کرتے رھے
ذندگی میں رھنمائی دیتے رھے
مظلوموں کی دادرسی کرتے رھے
حضور اکرم کی سیرت طیبہ پڑھتے رھے
پہروں فرمودات الہی رقم کرتے رھے
آپکی لحد پر لوگ دعائے مغفرت کرتے رھے
ھم اولاد آپ پر قران خوانی کاثواب بھیجتے رھے

 

Rate it:
Views: 488
25 May, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets